ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک  ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer