ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی الیکشن کب ہونگے؟ رانا ثنا اللہ کا اہم بیان

Rana Sana Ullah told about Municipal elections
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں چار سے پانچ ماہ لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا سکیورٹی تھریٹ بھی ہے، انتظامات بھی کرنے ہیں، اس لئے کل تو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ہو ہی نہیں سکتا، بلدیاتی الیکشن میں چار سے پانچ ماہ لگیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بلدیاتی ادارے ڈھائی سال پہلے ختم ہوئے تھے، اتنا انتظار کیا تو دو ماہ میں کیا قیامت آجائے گی؟

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ کل الیکشن نہیں ہوا تو توہین عدالت ہوگی، انٹرا کورٹ کی عدالتی وقت کے بعد سماعت ہوئی تو وہ چیف جسٹس سے کہیں گے کہ اداروں کی تھوڑی بہت عزت رہنے دیں۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ تھریٹ الرٹ کا بیان دینے سے پہلے وزیر داخلہ کو چاہیے کہ مستعفی ہوجائیں، امن قائم کرنا ان کی ذمے داری ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر