ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

Chances to introduce new i Phone by Apple Company
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایپل کمپنی کی جانب سے فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ مختلف کمپنیوں کے فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کے بعد اب ایپل کی جانب سے بھی فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے،تاہم ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 2025 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے، جبکہ اس ڈیوائس کو آئی فون فولڈ کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے  کہ آئی فون فولڈ میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ یو ایس بی سی پورٹ سمیت مختلف نئے فیچرز  بھی متعارف کرائے جائیں گے، اس کے ساتھ ہی فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی جیسے فیچرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گے، جبکہ یہ ڈیوائس clamshell ڈیزائن میں ہوسکتی ہے اور اسے پائیدار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل ڈیوائسز پر کام کیا جارہا ہے، ممکنہ طور پر آئی فون سے قبل ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی پیڈ ٹیبلیٹ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر