شیری رحمان کی پاکستان تحریکِ انصاف کی طرزِ سیاست پر تنقید

 شیری رحمان کی پاکستان تحریکِ انصاف کی طرزِ سیاست پر تنقید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو امداد کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے۔

شیری رحمٰن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف کی چرزِ سیاست پر تنقید کی ہے۔ملک میں ابھی بھی 2کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی سندھ اور بلوچستان کے کروڑوں سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی کہ آپ نہی عمران خان کی سیاست اہم ہے۔ دوسری طرف دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہی۔1/3

— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 30, 2022

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، ‏تمام منصوبوں میں ناکامی پر ’پاکستان تحریک احتجاج‘ پھر مظاہرے کرنے جا رہی ہے۔ شیری رحمٰن کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ دو شارٹ مارچ، استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی میں ناکامی ہوئی، اب ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ ان میں پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنےکی صلاحیت ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اِنہوں نے بس تقسیم، گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر کی سیاست کرنی ہے، لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

Ansa Awais

Content Writer