پی ٹی آئی کا آج سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا آج سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سینیئر لیڈرشپ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت مہنگائی کے خلاف (جمعے) آج سے ملک بھرمیں احتجاج شروع کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں مظاہروں کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت سینیئر پارٹی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی جمعے سے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ابتر معاشی حالات، گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ، آسمان سے باتیں کرتی کچن آئٹمز کی قیمتوں کے خلاف تحریک انصاف جمعے سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ہفتوں کے بعد انشاءاللہ عمران خان اس تحریک کو جوائن کریں گے اور اس حکومت کے خاتمے تک ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer