ننکانہ صاحب کے ہیڈ گرنتھی سردار روہیل سنگھ انتقال کر گئے

ننکانہ صاحب کے ہیڈ گرنتھی سردار روہیل سنگھ انتقال کر گئے
کیپشن: Sardar Rohail Singh file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری سردار مہیندر پال سنگھ   کے والد  اور گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے ہیڈ گرنتھی سردار روہیل سنگھ انتقال کر گئے ۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد  ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن رانا شاہد , ڈپٹی سیکرٹری شرائن عمران گوندل, ترجمان عامر ہاشمی , پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ, جنرل سیکر ٹری وکاس سنگھ  ممتاز سکھ راہنماوں سردار سکندر سنگھ ، پروفیسر سردار کلیان سنگھ  مسلم لیگ ن کے راہنما اور ایم پی اے  سردار رامیش سنگھ اروڑا  نے اپنے تعزیتی پیغامات میں  پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سردار مہیندر پال سنگھ کے والد اور ہیڈ گرانتھی سردار روہیل سنگھ  کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور آنجہانی سردار روہیل سنگھ کی وفات کو  پاکستان  میں بسنے والی سکھ برادری کے لیے بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔