فیاض الحسن چوہان کے پی ڈی ایم پر وار

فیاض الحسن چوہان کے پی ڈی ایم پر وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :لاہور وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے استعفوں سےانکار پر پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ہوگئی ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فیا ض الحسن چوہا ن کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کا استعفوں سےانکار، پانچ چوہےگھرسے نکلے کرنے چلے شکار، ایک چوہےکوآگئی کھانسی باقی رہ گئےچار کےمصداق ہے۔

 واضح رہے کہ وزیرجیل خانہ جات نے کہا کہ یہ سب مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کی ضداورہٹ دھرمی کانتیجہ ہے۔ ناں نومن تیل ہوگاناں رادھاناچےگی‘ کےمصداق نہ نوازشریف واپس آئیں گے اور نہ لانگ مارچ ہوگا۔ان کاکہنا  تھا کہ مولاناشیرانی کی قیادت میں جے یوآئی میں نئی پارٹی پی ڈی ایم کا حاصل وصول ہے، بارہاکہہ چکاہوں پی ڈی ایم استعفوں سےانکار اور باجماعت ضمنی الیکشن میں شمولیت کااظہار کرےگی۔

دوسری جانب ن لیگ راناثنااللہ کہتے ہیں کہ  پی ڈی ایم نے استعفوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔فی الحال یہی فیصلہ ہوا ہے کہ استعفے پارٹی سربراہان کے پاس جمع ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ڈی ایم اور ن لیگ کو پوری قوت سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پارٹی اور قیادت کے ساتھ مخلص رہنماؤں کی گرفتاری کا پیغام جبر اور ظلم ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ یکم جنوری کو کیا جائے گا،ن لیگ میں غالب اکثریت سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer