ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے بعد ملتان؛ شدید بارش نے رین ایمرجنسی لگوادی

Multan rain, Rain emergency, city42
کیپشن: file photo

سٹی42: ایک ہی دن میں پنجاب کے دو بڑے شہروں میں بارش نے حشر برپا کر دیا۔

ملتان شہر اور گردونواح میں تیز بارش کے سبب "رین ایمرجنسی" نافذ ہو گئی۔

مسلسل تیز بارش کافی دیر سے جاری ہے جس نے شہر کے بہت سے علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے۔

تیز بارش کے باعث ٹیپو سلطان کالونی، حسن پروانہ، رشید آباد اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اندرون شہر  بھی کئی علاقےبارش کے پانی سے ڈوبے ہوئے ہیں۔

 واسا ملتان کے مطابق کڑی جمنداں میں 107 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ چونگی نمبر 9 پر 83 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ سمیجہ آباد میں 53 ملی میٹر، سورج میانی 41 ملی میٹر، پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں شدید بارش کا سپیل مزید 3 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ملتان میں دریائے چناب پر آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑا سیلابی ریلا  آنے کا خطرہ ہے جس کے بعد متعدد مقامات سے آبادی کو نقل مکانی کرائی گئی ہے۔