ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناب کا سیلاب جھنگ کے دیہات میں گھس گیا

Chenab flood, City42 , jhand facing flood, Punjab flood, monsoon disaster

 سٹی42: چناب کا سیلاب چنیوٹ کے دیہات کے بعد جھنگ کے دیہات میں گھس گیا

آج شام دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور  چنیوٹ میں تباہی مچانے کے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا۔

 سیلابی ریلے کے باعث چنیوٹ میں 135 دیہات پانی ک میں ڈوب گئے۔ سینکڑوں ایکڑ  رقبے پر  فصلیں تباہ ہوگئیں۔ رابطہ سڑکیں پانی میں غائب ہو گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ملتان میں چناب کے سیلاب کا پانی تحصیل شجاع آباد کی فصلوں میں پانی داخل ہوگیا ۔ ملتان میں 140 دیہات پانی سے متاثر ہوئے۔