ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت سے پانی چھوڑے جانےکاخطرہ ،کئی علاقوں کو خطرہ، مریم نواز نے نام بتا دیئے

Maryam Nawaz, PDMA Meeting, Flood Relief and rescue operation, Punjab Flood, City42

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز  نے بتایا ہے کہ جھنگ ، ملتان ، مظفر گڑھ سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں . اوکاڑہ ، ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال ، قصور کے بھی سیلاب سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکپتن ، وہاڑی ، بہاولنگر ، بہاولپور ، راجن پور ، رحیم یار خان بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ 

 مریم نواز نے یہ باتیں لاہور میں پی ڈی ایم اے ہیڈآفس میں  سیلاب کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

مریم نواز نے کہا،  میں پنجاب میں سیلابی صورتحال اور ریسکیو سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں۔ ہم پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کر رہے ہیں۔ ہم نے سیلاب کے پیش نظر 5 مرحلوں کا پلان بنایا۔  پنجاب میں سیلاب کےپیش نظرسوا6لاکھ افرادکاانخلایقینی بنایاگیا۔
ساڑھے چار لاکھ لوگوں کو بھی ریسکیو کیا گیا ۔ لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

سب سے بڑا ریسکیو آپریشن

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2ستمبرتک مزیدبارشوں کاامکان ہے اور بھارت سےبھی پانی چھوڑاجاسکتاہے۔

فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا،  پاک فوج کےجوانوں نےریسکیوآپریشن میں بھرپورمددکی۔ پاک فوج کیلئےمیری بہت دعائیں ہیں۔

مثالی ٹیم ورک

وزیراعلیٰ مریم نے کہا، سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ انتطامیہ کی کارکردگی کو سراہتی ہوں۔ سیلاب متاثرین کے لیے تمام ادارے جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔ صوبائی وزرا متاثرہ علاقوں کے دورے کررہے ہیں۔ 

 مریم نواز نے کہا،  مسلسل بارش کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی۔ بھارت نے  کئی ڈیموں کےسپیل وے کھولے جس سے ہمارے ہاں پنجاب میں دریا بھپر گئے۔

مریم نواز نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ انتظامیہ نے بروقت سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا۔

 انہوں نے کہا،سیلابی پانی کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاکھوں جانوں کو بچایا۔ میں اپنی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتی ہوں ۔ کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں سب نے خوب کام کیا ہے۔
مریم نواز نے ہنگامی اجلاس کے دوران دوسرے شہروں میں ریسکیو، ریلیف اور فلڈ مٹی گیشن کی ڈیوٹیوں میں مصروف افسروں سے بھی اپ ٹو ڈیٹ لیا۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کشتیوں اور بیڑیوں کے انتظامات کرے ۔
انہوں نے اطمنان ظاہر کیا کہ مجموعی طور پر  پنجاب میں ریلیف آپریشن اچھا چل رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ہدایت کی کہ متاثرین کو اور ان کے جانوروں کو کھانا فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی، تاخیر، غفلت نہ کی جائے۔
انتظامیہ متاثرین کو کھانا ،پینے کا پانی اور ڈرائی راشن پہنچائے۔جانوروں کےلیے چارے کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزراءمتاثرہ علاقوں کےدورےکررہےہیں۔ ہم سب عوام کوجوابدہ ہیں۔ کوئی بھی متاثرہ شخص خودکوتنہانہ سمجھے۔

پانی کی نکاسی کےبعدمواصلاتی نظام کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے۔