ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، پانی2 قصبوں میں داخل

Sahiwal Flood, City42

سٹی42: ساہیوال سے یہ خبر آئی ہے کہ اورنگ آباد کے مقام پر دریائے راوی پر بنا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ۔ دریا کا پانی اورنگ آباد اور موسیٰ پور میں گھس گیا۔

دریا کا بند ٹوٹنے سے  ساہیوال فیصل آباد روڈ اور آبادی بہادر شاہ کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

مقامی لوگ کہہ رہے ہیں کہ پینتیس سال بعد- 1988کے بعد بڑا ساہیوال میں بڑا سیلاب آگیا oy.

اورنگ آباد اور موسی پور کے 5000ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے.

 فیصل آباد ساہیوال روڑ پر متاثرین اپنی فصلیں ضائع ہوتے ہوئے بے بسی سے دیکھتے رہے.

اورنگ آباد آبادی سے باہر  بنےپانچ خالی گھر بھی پانی میں بہہ گئے.