ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز پی ڈی ایم اے ہیڈآفس پہنچ گئیں

 Chief Minister Maryam Nawaz, City42, PDMA, Punjab Flood, Lahore rains, urban flood
کیپشن: چیف منسٹر مریم نواز پی ڈی ایم اے کے ہیڈ آفس میں ہنگامی میٹنگ کر رہی ہیں۔

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچ گئیں۔

 مریم نوازپی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم گئیں۔ پی ڈی ایم اے کے ذمہ داروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو  بارشوں اور دریاؤں میں سیلاب کی لمحہ لمحہ بدلتی سورتحال پر  چیف منسٹر کو بریفنگ دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریف کیا، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بھی ویڈیو لنک پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز کی خاص ہدایت پر سیلاب متاثرین کو میڈیکل سہولتوں اور کھانے کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اجلاس کی صدارت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈآفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری  اور ریلیف کمشنر ، سیکرٹری آبپاشی ، سی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری زراعت شریک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازکو سیلاب کی صورتحال پر مشاورت دی گئی۔
مریم اورنگزیب اور عظمٰی بخاری بھی اجلاس میں موجود تھیں۔