سٹی42: لاہور شہر میں نالے اوور فلو کر دینے والی خوفناک بارش کس علاقے میں کتنی برسی، مصدقہ فگرز سامنے آئیں تو ماہرین حیران ہو گئے۔
پتہ چلا ہے کہ صرف 158 ملی میتر بارش نے لاہور شہر کے بیشتر علاقوں کو پانی میں غرق کر دیا۔ کئی گھنٹے مسلسل برسنے والی بارش بہت تیز تھی؛ ایسی موسلا دھار براش مسلسل اتنی دیر تک حالیہ برسات مین پہلی مرتبہ برسی، گزشتہ سال برسات میں صرف ایک مرتبہ ایسی موسلا دھار بارش رات تین بجے ہوئی تھی لیکن وہ ایک ڈیڑھ گھنٹے مین رک گئی تھی۔ آج ہونے والی بارش شہر بھر میں بیک وقت برسی اور کئی گھنٹے مسلسل پانی برستا رہا۔
اس بارش نے شہر کے کئی درین نالے چوک کر دیئے، کئی نالوں کا پانی اوور فلو ہو کر قریبی آبادیوں میں گھس گیا اور بہت سے گھروں میں قیمتی گھریلو سامان بارش اور نالوں کے پانی میں غرق ہو گیا۔
آج صبح سے دوپہر ایک بجے کے بعد تک ہونے والی بارش میں کتنا پانی برسا، یہ جاننے کا سب شہری انتظار کر رہے تھے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بتا کر سب کو حیران کر دیا کہ آج برسنے والی بارش جہاں سب سے زیادہ برسی وہاں بھی صرف 158 ایم ایم بارش ہوئی۔ اتنی سی ہی بارش سے شہر میں ڈرینیج نالے اوور فلو کیوں ہوئے اس سے ماہریں حیران ہیں تاہم بعض کا کہنا ہے کہ راوی دریا میں بہت زیادہ پانی آنے کے سبب ایسا ہوا ہے کیونکہ لاہور شہر کے سب گندے نالے راوی میں پانی ڈسپوز آف کرتے ہیں۔ آج نالوں کا پانی راوی میں جانے میں راوی میں موجود بے تحاشا پانی رکاوٹ تھا۔
شہرمیں کہاں اورکتنی بارش ہوئی؟
سب سےزیادہ نشترٹاؤن میں158ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔
جیل روڈ پر 60 ایم ایم،ایئرپورٹ روڈ پر 63 ایم ایم ،گلبرگ میں86ملی میٹربارش ہوئی۔
لکشمی چوک پر 124،اپرمال 124،مغلپورہ میں114 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
تاجپورہ میں 120ملی میٹر،چوک ناخدا میں121ملی میٹربارش ہوئی۔
پانی والاتالاب کے علاقہ میں116 ایم ایم،فرخ آباد میں 94 ایم ایم،گلشن راوی میں102ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
اقبال ٹاؤن میں 108ملی میٹراورسمن آباد میں92ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ جوہر ٹاؤن میں81ملی میٹراورقرطبہ چوک میں81ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔
اس سے پہلے ایکسپرٹس بتاتے رہے کہ ڈیڑھ سے دو سو ایم ایم تک بارش کو لاہور کا درینیج سسٹم آسانی سے مینیج کر سکتا ہے۔ آج اس اندازے کی آزمائش ہوئی تو کچھ علاقوں کے لئے یہ صحیح نہیں نکلا۔
لاہور میں کچھ نالے زیادہ بارش سے اوور فلو ہو جاتے ہیں، کچھ نالے بہت زیادہ بارش سے بھی اوور فلو نہیں ہوتے، آج دوپہر تک برسنے والی بارش نے ایسے نالوں کو بھی اوور فلو کر ڈالا جن کے بارے میں عام رائے یہ ہے کہ وہ اوور فلو نہیں ہوتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کی بارش سے شہر کے مختلف حصوں میں سڑکوں، گلیوں میں جمع ہونےوالے پانی کے اعداد و شمار کا تجزیہ کر کے شہر کو اربن فلڈ سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔
