ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

بارشوں کے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب، کشمیر ، اسلام آباد اورخیبر پختونخو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، ساتھ ہی شمال مشرقی بلوچستان اور شمال /جنوب مشرقی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی گئی ہے۔ 

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران تیز/موسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ،بٹگرام، پشاور،چارسدہ،نوشہرہ، مردان، صوابی ، بونیر،ایبٹ آباد،مانسہرہ، ہری پور ،خیبر، مہمند، کرم ، باجوڑ، اورکزئی، ٹانک،لکی مروت، کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاع لاہور، قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ،نارووال، گجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد ،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک ، چکوال، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا، ننکانہ صاحب ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چینوٹ ، ساہیوال، بھکر، میانوالی،بہاولنگر ،رحیم یار خان ،وہاڑی، پاکپتن، راجن پور،بہاولپور، لیہ، ملتان ، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ اس دوران کہیں کہیں پر تیز/ موسلادھار بارش بھی موقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم شام/رات میں سانگھڑ، میر پور خاص،تھر پارکر،عمر کوٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم شام/رات میں ژوب ،موسی خیل ، بار کھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔