سعید احمد:لاہور سے کراچی اور راولپنڈی جانے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئی,دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا,پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی,کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی,پاکستان ایکسپریس دوپہر ڈیڑھ بجے کی بجائے سہ پہر 4بجے روانہ ہوگی.
ملت ایکسپریس شام 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی,شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا,گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی.