ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات کو بارش دن میں گرمی، میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ

 رات کو بارش دن میں گرمی، میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ

 سٹی42:  برسات کا نیا سپیل میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق شروع ہو چکا ہے لیکن آج ہفتے کے روز پاکستان کے بیشتر حصوں میں دن کے وقت بارش نہ ہونے اور موسم قدرے گرم رہنے کا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب موسم کی صورتحال  کے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں  بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی/ بالائی پنجاب میں بھی آج رات بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور  بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 جنو بی پنجاب میں بھی آج رات تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 جنوب مشرقی سندھ  میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر ، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری ، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور گلگت بلتستا ن میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔