ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 ستمبر تک پنجاب میں شدید بارشوں کی فورکاسٹ

Punjab Flood, Pakistan Army's rescue operation, Rescue 1122. Wazirabad, Sialkot

سٹی42:  2 ستمبر تک پنجاب میں شدید بارشوں کی فورکاسٹ کی گئی ہے۔ پاکستان مین بہنے والے دریاؤں کے کیچمنٹ ایریا میں ہونے والی ان بارشوں سے دریاؤں میں پانی کا دباؤ بڑھے گا اور  پنجاب کے کئی شہری علاقوں میں بارشیں اربن فلڈ جیسی سورتحال پیدا کر سکتی ہیں۔

پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے آج سے مون سون کے 9 وین سپیل کے آغاز کی پیشین گوئی کی ہے اور 
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں کے 9ویں اسپیل کے آغاز پر الرٹ جاری کردیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے  نئی بارشوں کا جو الرٹ جاری کیا ہے اس کے مطابق دریاؤں کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ آج 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فور کاسٹ یہ ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سمیت نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں بارشیں ہوں گی۔

 ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 پنجاب کے فلڈ ریلیف کمشنر  نبیل جاوید نے  تمامانتظامیہ کو  بارشوں میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 مون سون بارشوں سے دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پہلے ہی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔