ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے لائن کی پٹڑی توڑ کر درجنوں گاؤں بچا لئے

 ریلوے لائن کی پٹڑی توڑ کر درجنوں گاؤں بچا لئے

سٹی42: جھنگ کے درجنوں دیہات کو سیلاب سے بچانے کیلئے  بند کو کامیابی سے توڑ دیا گیا۔

جھنگ چند ریلوے ایمبنک منٹ کی بریچنگ کامیاب ہونے کے بعد پانی کی بڑی مقدار ڈائیورٹ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اب پانی کی زد میں آنے والے دوسرے علاقوں کو بھی  سیلاب سے تحفظ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 آج سول انتظامیہ سے مشاورت کے بعد جھنگ چند ریلوے ایمبنک منٹ کے تین سیکشنز کو دھماکہ خیز مواد سے توڑنے کا فیصلہ کیا گیا  تھا۔

 پاک آرمی کی ٹیموں نے دھماکہ خیز مواد  کو استعمال کرتے ہوئے بریچنگ  کا عمل سر انجام دیا۔
 بلاسٹنگ ٹیم نے شاندار کام کرتے ہوئے تینوں سیکشنز کو کامیابی سے توڑ دیا۔

  پہلا سیکشن دوپہر 1:20 بجے،  دوسرا سیکشن شام 3:42 بجے اور  تیسرا سیکشن شام 4:19 بجے توڑا گیا۔

بند توڑنے کے اس آپریشن سے جھنگ پل سے گزرنے والے4لاکھ96ہزار کیوسک پانی میں سے 1لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کا رخ پل تک آنے سے پہلے ہی موڑ دیا گیا، جس سے سیلاب کا رخ تبدیل ہوا۔ 

سیلابی ریلے کا رخ موڑنے سے 25-30 دیہاتوں کو محفوظ کیا گیا

یہ بریچنگ آپریشن سیلاب کے پانی کو کنٹرول کرنے اور بڑے شہروں، زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے اہم ثابت ہوا۔