ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور شہر کو سیلاب سے بچانے کے لئے  بھی حفاظتی بند توڑا جا رہا ہے

Qasur City, Flood in Satluj, Ganda Singh Wala flood, City42

سٹی42: قصور شہر کو سیلاب سے بچانے کے لئے  بھی حفاظتی بند توڑا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تصدیق کی ہے کہ ستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا  میں غیر معمولی سطح کا سیلاب ہے۔ 

گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ستلج میں پانی کا بہاؤ ساڑھے تیک لاکھ  کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔

 بارشوں اور بھارت کی جانب مزید  پانی کے اخراج سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ۔

قصور اور ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ آج کی رات قصور شہر کے لئے نازک ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی صوبائی حکومت کو معاونت جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ قصور میں رائٹ ریٹائرڈ  ایمبینک منٹ بند کو بریچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رائٹ ریٹائرڈ  ایمبینک منٹ کو توڑنے کا فیصلہ حالات کے پیش نظر لیا گیا۔ 

اس بند کو توڑنےکے بعد قصور شہر محفوظ رہے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 1955 کے بعد پہلی مرتبہ یہ صورتحال ستلج میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ سارا پانی انڈیا میں بند بریچ ہونے کے سبب قصور کی طرف بڑھا ہے۔ہمیں قصور کو بچانے کے لیے موجود بند میں سوراخ کرنا پڑ رہا ہے۔
ریسکیو 1122 اہلکار، پی ڈی ایم اے اور حکومت پنجاب آپریشن قصور میں عوام کا جان و مال بچانے کیلئے  ہر ممکن انتظام کر رہی ہے۔