ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم خواتین سے سیلاب کےمصائب سن کر آبدیدہ ہو گئیں

Maryam Nawaz Flood Relief, City42, Wazirabad flood, Punjab Flood, Flood Forecast

سٹی42: مریم نواز نے سیلاب زدہ گھرانے کے ساتھ کھانا کھایا، خواتین سے سیلاب کے لائے ہوئےمصائب کا ذکر سن کر آبدیدہ ہو گئیں۔ متاثرہ خواتین کو گلے لگا کر تسلیں دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  آج وزیر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات دیکھنے کے لئے گئیں تو انہوں نے  متاثرہ گھرانے کے ساتھ کھانا کھایا۔ مریم نواز نے سیلاب زدہ گھرانے کے بچے کو خود اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا۔

حکام کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ متاثرین کوطبی سہولیات اورکھانا فراہم کیا جارہا ہے اورمتاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کیےگئے ہیں۔

مریم نواز نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ متاثرہ خواتین اور مردوں سے ملاقات کی اور انہوں نے شہریوں کو تمام نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ نے پریشان حال خواتین کو دلاسا دیا، بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ کیمپ میں بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا اور کہاکہ سیلاب متاثرین کو تمام سہولتیں دینے کی کوشش کریں گے۔