ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے دریائےجہلم میں بھی پانی چھوڑدیا،شدیدخطرہ!

Jhelum River flood, Uri Dam spill ways opened, City42, Jhelum City, Mangla Dam
کیپشن: file photo

سٹی42: ستلج، راوی اور چناب کے بعد  بھارت نے دریائے جہلم میں بھی ایک بار پھر پانی چھوڑدیا۔ پاکستان کے علاقہ میں جہلم دریا میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 

 بھارت نے دریائے جہلم پر بنائے ہوئے اوڑی ڈیم کے سپیل وے کھول دیئے ہیں۔  کہلم دریا آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے بالکل قریب سے گزرتا ہے اور مظفر آباد شہر کے درمیان سے ہی نیلم دریا بھی گزرتا ہے جو شہر کے کونے پر آ کر جہلم دریا میں گرتا ہے۔

 آج جمعہ کی شام مظفر آباد شہر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ یہاں فی الحال دریائے جہلم میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

 ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر کے جہلم دریا کے  نزدیک واقع تمام علاقوں کے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 جمعہ کی شام بتایا جا رہا ہے کہ جہلم دریا میں  اوڑی ڈیم سے چھوڑے گئےسیلابی پانی کا بڑا ریلا دومیل مظفرآباد کے مقام سے گزر رہا ہے

Captionڈومیل کے قریب دریائے نیلم کے جہلم میں ضم ہونے کے مقام سے پیچھے قائداعظم پل پر لوگ دریائے جہلم میں بڑھتے پانی کو دیکھ رہے ہیں

پنجاب  کے شہروں خصوصاً جہلم کیلئے خطرہ

ایس ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ دریائے جہلم میں آج شام سے  آنے  والے اس پانی کو اگر منگلا ڈیم میں سٹور نہ کیا جا سکا تو دریائے چناب میں صورتحال مذید سنگین ہو سکتی ہے۔ اگر بھارت کی جانب سے جہلم دریا میں زیادہ پانی چھوڑ دیا گیا تو آزاد کشمیر کے ساتھ پاکستان کے دریائے جہلم کے نزدیک آباد شہروں اور دیہات کو بھی سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں دریائے جہلم منگلا ڈیم سے کچھ فاصلے پر آباد شہر جہلم اور پورے ضلع جہلم کو متاثر کر سکتا ہے اور اس سے آگے خوشاب اور جھنگ کے علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔