سٹی42: لاہور کے شہریوں کی دعائیں رنگ لے آئیں؛ راوی میں پانی کی مقدار کم ہو گئی۔ آئندہ چند گھنٹوں تک صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔
شاہدرہ کےمقام پرپانی کابہاؤ1لاکھ76ہزارکیوسک رہ گیا ہے۔ کل رات کے شدید دباؤ کے بعد آج دن بھر کے دوران دریائےراوی کے بہاؤ میں کمی آنے لگی۔شاہدرہ کےمقام پرپانی کابہاؤ گزشتہ رات 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا تھا۔
راوی دریا میں جمعہ کی شب کے آغاز میں سائفن میں پانی کی سطح ایک لاکھ 92 ہزار کیوسک ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کہتے ہیں سیلابی صورتحال پر قابو پالیا ہے۔ لاہور میں حالیہ سیلاب کے دوران جانی نقصان نہیں ہوا۔۔ 9نشیبی علاقوں س میں راوی کا پانی آیا۔ دریا کی سورتحال کنٹرول ہو چکی ہے۔ اب ان نشیبی علاقوں سے بھی سیلاب کے پانی کی نکاسی آب کو جلد یقینی بنائیں گے
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔ ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر بھی بارشیں شروع ہوں گی ۔بارشوں کے حوالے سے تمام انتظامیہ الرٹ ہے۔
