راولپنڈی میں ایف آئی اے کا چھاپہ، کرنسی نوٹوں کے ڈھیر برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے آرا بازار روڈ چکوال سے ہنڈی حوالہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں سجاد حسین اور محمد ولید شامل ہیں، ان ملزمان سے 3 کروڑ 9 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان لائسنس کے بغیر کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔  گرفتار ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات ، پیغامات، موبائل فونز اور متعدد  رسیدیں برآمد  ہوئی ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔  ایف آئی اے ٹیم یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر  کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد  سید رضوان شاہ کی ہدایت میں چھ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ٹیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان راولپنڈی ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔