آڈیو لیکس کیس میں آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈی جی، چئیرمین پیمرا کو نوٹس جاری ہو گئے

Audio Leaks Case, Islamabad High Court, Objection dismissed, City42, DG I.B, DG F.I.A, Chairman PEMRA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ:  ڈیو لیکس کیس میں  ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے معاملے میں ابتدائی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو مطمئن کریں کہ کیوں نہ  تینوں اداروں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے ۔

جسٹس بابر ستار پر اعتراض کی درخواستوں کو عدالت نے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ۔ پی ٹی اے ، ایف آئی اے ، آئی بی ، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کر دیں۔ 

عدالت نے پیمرا ، پی ٹی اے ، آئی بی ، ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد  کر دیا۔

عدالت نے درخواست کے لئے اتھارٹی دینے والے کو   بھی پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
 جسٹس بابر ستار نے جج پر اعتراض کی چاروں درخواستوں کو مسترد کرنے کے 40 صفحات  پر مشتمل فیصلہ میں قرار دیا کہ   کیس س سننے سے اعتراض کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں۔ فیصلہ مین قرار دیا گیا کہ ایف آئی اے ، آئی بی ، پیمرا ، پی ٹی اے نے اکٹھے ایک اسکیم کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ چاروں اداروں نے اپنی درخواستوں کے ذریعے جج کو پریشرائز کرنے کی کوشش کی ۔ شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت فریقین کو مکمل موقع دے رہی ہے ۔

فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت کے سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں کے آئین میں دئیے بنیادی حقوق دینے میں نااہل رہی ہے۔