سری لنکن ٹیم کے بعد ایک اور کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار

سری لنکن ٹیم کے بعد ایک اور کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی خبر، سری لنکن ٹیم کے بعد اب بنگلہ دیش خواتین کرکٹ بھی پاکستان سیریز کھیلنے آئیں گی۔

ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی کی کوششیں بار آور ثابت ہونے لگیں۔ بنگلہ دیش کی قومی خواتین ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بنگالی خواتین ٹیم اکتوبر، نومبر میں لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش خواتین ٹیم پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 جبکہ تیسرا 30 اکتوبر کو ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہوگا۔