ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ججز کی ترقی کیلئے سیشن ججز سے رپورٹ طلب

سول ججز کی ترقی کیلئے سیشن ججز سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: سول ججوں کی سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی کا معاملہ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 101 سول ججوں کو ترقی دینے کیلئے متعلقہ سیشن ججز سے سپیشل رپورٹس طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے بھر کے 36 اضلاع کے سیشن ججز کو مراسلہ بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ تمام سیشن ججز اپنے ماتحت سول ججز کی رپورٹس تین روز میں بھجوائیں۔

مراسلہ کے مطابق سیشن ججز ماتحت سول ججز کے رویے، دیانتداری کے حوالے سے رپورٹ بھجوائی جائے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیشن ججز سول ججز کی کارکردگی کی مکمل سپیشل رپورٹس بھجوائیں۔

ذرائع کے مطابق سیشن ججز کی رپورٹس کے مطابق سول ججز کو سینئر سول ججز کے عہدہ پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer