(جنید ریاض) سرکاری و نجی سکولوں میں کھلی اشیاء کے فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، سکولوں میں صرف پیکنگ والی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری و نجی سکولوں میں کھلی اشیاء کے فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، اب سکولوں میں صرف پیکنگ والی اشیاء فروخت کی جاسکیں گی جبکہ سکولوں میں قائم کنٹین کو سختی سے مضرصحت آئل میں تلی ہوئی اشیا فروخت کرنے سے بھی منع کردیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ سکولوں میں بچوں کی طبیعت خراب ہونے کی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے, سکولوں میں قائم کینٹنز کھانے پینے کی اشیاء کا مینیو واضح طور پر چسپاں کریں گے، احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔