ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار ابرار الحق کا ایک بار پھر الیکشن میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

گلوکار ابرار الحق کا ایک بار پھر الیکشن میں قسمت آزمائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گلوکار ابرارالحق نے این اے131 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

عام انتخابات میں شکست کے بعد  معروف گلوکار ابرار الحق نے ضمنی انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق  گلوکار ابرارالحق این اے131 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے، وہ  کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں آج خود جمع کروائیں گے تاہم ٹکٹ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے عام انتخابات میں این اے 78 سے الیکشن لڑا تھا لیکن بدقسمتی سے انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ابرار الحق نے  این اے 78 کے نتائج کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست  بھی دائر کررکھی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer