علی رامے: پنجاب میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تعدادکم کرنےکی نئی منصوبہ بندی ، پنجاب میں نئی حکومت کا پرائیویٹ تعلیمی ادارےکھولنے والوں پرنیا بوجھ ، پنجاب میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن فیس بڑھانےکی تجویز دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن فیس بڑھانےکی تجویز دے دی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےڈرافت تشکیل دینےکی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ پنجاب حکومت کےپہلےکابینہ اجلاس میں تجویز پرمنظوری دی جائےگی۔جبکہ پنجاب میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تعدادکم کرنےکی نئی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔نئی حکومت کی پرائیویٹ تعلیمی ادارےکھولنے والوں پرنیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں بھی کی جانے لگیں۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق پہلےسکولزکی رجسٹریشن فیس 5سے7ہزارروپے تھی اور اب پرائیویٹ سکولزکی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ سےزائد کی جائےگی۔ پنجاب میں سرکاری سکولزکی تعداد کم ہونےپرفیصلہ کیاگیا ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سرکاری سکولز 50ہزار،پرائیویٹ سکولزکی تعداد60ہزارسےزائدہے۔ وزیرتعلیم ڈاکٹرمراد راس نےمحکمہ سکول ایجوکیشن کونئی پالیسی بنانے کاحکم دے دیا۔