سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت میڈیکل تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں میڈیکل تعلیمی اداروں کی منظوری کےلئے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ میڈیکل، ڈینٹل اور متبادل طب کے اداروں کی منظوری کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی معیار، شفافیت اور یکسانیت بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے ایکریڈیٹیشن نظام مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے ایکریڈیٹیشن کے عمل کو بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق بنانے پر زور دیا۔
وزارتِ صحت اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات طلب کرلی گیں۔ سفارشات موصول ہونے پر اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ بلایا جائے گا ۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔