ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ؛کامیابی کی شرح صرف2.67 رہی

سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ؛کامیابی کی شرح صرف2.67 رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی نتائج جاری کر دئیے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2.67فیصد رہی، امتحان میں 12792 امیدوار وں نے شرکت کی ، صرف 355 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا تھا۔ایف پی ایس سی کی جانب سے 170 امیدواروں کی تقرری کی سفارش  کی گئی تھی ۔ 
84مرد اور 86 خواتین امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی۔
پہلی پوزیشن اسد رفیق، دوسری محمد محسن ،تیسری طارق حفیظ نے حاصل کی۔ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس میں ایلوکیشن ہوئی ۔ ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں کسی امیدوار کی بھی فارن سروس میں ایلوکیشن نہ ہو سکی۔ 
ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 23 کا تعلق پنجاب سے ہے، ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سندھ اور خیبرپختونخوا سے 2، 2امیدوار شامل ہیں ۔ ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 3 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔