ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب شائع کرنے کا فیصلہ

سندھ میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب شائع کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے ہندوطلبہ کے لیے نصابی مذہبی کتب شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ کے سرکاری اسکولوں میں تیسری اورپانچویں جماعت کے ہندوطلبہ کےلیےکتابیں متعارف کرائی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تیسری سے پانچویں جماعت کےلیےتین مذہبی کتب شائع کی جائیں گی،تعلیمی سال 2026-27 میں نئی کتب پڑھائی جائیں گی۔
فنڈزنہ ہونے کےباعث سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی اشاعت سےمعذرت کی ہے  اورآئندہ سال سےسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کتب کی اشاعت کرےگا،رواں سال نجی فلاحی ادارےکوکتب شائع کرنےکی اجازت دےدی گئی جبکہ کتابوں کی تقسیم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکےذریعےہی ہوگی۔

آئندہ سال کتابوں کی اشاعت کے لیے ٹیکسٹ بک بورڈکو بجٹ مختص کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،اضلاع اور کلاسز کے حساب سے ہندو طلبہ کا ڈیٹا فراہم کیا جائےگا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer