ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں گیس بحران، گھریلو کنکشنز پر پابندی عائد

ملک بھر میں گیس بحران، گھریلو کنکشنز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں توانائی کے شعبے کو ایک بار پھر گیس کی کمی کے باعث دباؤ کا سامنا ہے، جس کے اثرات گھریلو صارفین اور نئے کنکشن کے خواہشمند افراد تک پہنچ گئے ہیں ۔ آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد نظام میں تعطل پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس بحران بڑھنے کے باعث نئے گھریلو کنکشنز کی فراہمی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ پہلے سے جمع کرائی گئی درخواستوں پر کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی ہے، جبکہ ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے صارفین کے کنکشنز کا عمل بھی فی الحال معطل ہے۔

اس پابندی کے نتیجے میں ملک بھر میں ہزاروں نئے کنکشنز زیر التوا آ گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ طویل پابندی کے بعد چند ماہ قبل ہی نئے کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کیا گیا تھا اور اس دوران سینکڑوں صارفین کو گیس فراہم بھی کی جا چکی ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں گیس کی مجموعی کمی کے باعث پہلے ہی صارفین کو محدود اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر عمران یوسف نے بتایا کہ آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث نئے کنکشنز عارضی طور پر روکے گئے ہیں، تاہم جیسے ہی سپلائی میں بہتری آئے گی، کنکشنز کا عمل فوری طور پر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔