ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:درجہ حرارت میں کمی، موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

 لاہور:درجہ حرارت میں کمی، موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 جبکہ کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔

مزید برآں،  شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 128 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو فضائی آلودگی کی معتدل سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی کے پی کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔