سٹی 42: پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز ہوگیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکاسٹوڈنٹس کیلئےپہلی مرتبہ 13ویں جنریشن کور آئی سیون کا تحفہ دیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا،مریم نواز کی ہدایت پر دیگر صوبوں کے 5ہزار سٹوڈنٹس کیلئےلیپ ٹاپ سکیم کا بھی آغاز کردیا
آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان ،خیبر پختونخوا کے سٹوڈنٹس کیلئےای پورٹل اوپن کردیے گئے ، پنجاب کے بعد سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے 3136 سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ ملیں گے،بلوچستان 938،آزاد جموں و کشمیر 517 ،گلگت بلتستان 410سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ ملیں گے، لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیاگیا،دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے سٹوڈنٹس کے لئے 20ہزار سکالر شپ دیے گئے ، لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجزسٹوڈنٹس کیلئے 12کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ دیے گئے ،6میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے 3121 سٹوڈنٹس کےلئے بھی سکالر شپ ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ،13سرکاری یونیورسٹیاں،6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے
ہائر ایجوکیشن کی لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی دستاویزی فلم پیش کی گئی،یو ای ٹی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور محترمہ کلثوم نواز کے پورٹریٹ پیش کئے





