گرج چمک کیساتھ بارش ، ژالہ باری کا بھی امکان

 گرج چمک کیساتھ بارش ، ژالہ باری کا بھی امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان  ہے۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال ککے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 

خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔مری،گلیات اور گردونواح میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورتیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان،  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔