فاطمہ بھٹو کی شادی کے بعد لاڑکانہ آمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور شہید میر مرتضیٰ کی بیٹی فاطمہ بھٹو شادی کے بعد اپنی آبائی شہر لاڑکانہ پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کےمطابق فاطمہ بھٹو اپنے شوہر اور بھائی جونیئرذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ المرتضیٰ ہاؤس پہنچی ،فاطمہ بھٹو کی شوہر اور بھائی کے ہمراہ لاڑکانہ آمد پر کارکنان کی بڑی تعداد المرتضیٰ ہاؤس پہنچ گئی، کارکنوں نے جوڑے کا والہانہ استقبال کیااور نعرے لگائے گئے ۔

 جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے بھی کارکنان سے مل کر خوشی میں بھنگڑا ڈالا ،جوڑے کی لاڑکانہ آمد پر المرتضیٰ ہاؤس میں چراغاں کیا گیا۔

Bilal Arshad

Content Writer