آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم، اسد عمر نے خبردار کردیا

Corona Critical in Pakistan
کیپشن: Asad Umar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آئند چند ہفتے انتہائی اہم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر انتہائی تیز ہوتی جارہی ہے۔کورونا وائرس  سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر زیادہ عمل کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کا چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ مزید بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اگر اس کو پھیلنے دیا تو کوئی سسٹم اس کا مقابلہ نہیں کرسکے گا، گزشتہ سال جون کی نسبت یہ شرح 57 فیصد زیادہ ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک روز میں مزید 131 افراد کورونا وائرس کو شکست دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان میں سے 52 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا۔ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 112 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد ہے۔

دوسری جانب مہلک کورونا وائرس مزید 18 مریضوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر گیا۔لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1 ہزار 85 نئے مریض سامنے آ گئے۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1 ہزار 237 مریض داخل ہیں۔ہسپتالوں میں کورونا کے 810  کنفرم اور 427 مشتبہ مریض داخل ہیں۔کورونا وائرس کے 265 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔