ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسیم اکرم نے لاک ڈاؤن میں پیسرز کا حوصلہ بڑھا دیا

وسیم اکرم نے لاک ڈاؤن میں پیسرز کا حوصلہ بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وسیم اکرم نے لاک ڈاؤن میں پیسرز کا حوصلہ بڑھا دیا، آن لائن سیشن میں سابق کپتان نے ڈسپلن اور خود اعتمادی کے ساتھ بے خوف ہوکر میدان میں اترنے کا مشورہ دیا۔

پی سی بی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں تک محدود قومی اور آبھرتے ہوئے کرکٹرز کی رہنمائی کیلئے آن لائن سیشنز کا سلسلہ شروع کیا ہے، دوسرے روز عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پیسرز کو کیریئر میں کامیابی کے گھر سیکھائے، انھوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کیلئے ڈسپلن اور خود اعتمادی کے ساتھ بے خوف ہونا ضروری ہے۔

  کیریئر کے مشکل وقت میں بھی خدشات کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنے سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میں کبھی کسی خاص کارکردگی پر مطمئن نہیں ہوتا تھا، ایک اچھا کھلاڑی ہر نئے دن کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرتا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیسٹ میچز ہی اصل کرکٹ ہے، عظیم کھلاڑی بننے کے طویل فارمیٹ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میں کیریئر کے دوران اپنے اہداف ترتیب دیا کرتا تھا،  سب سے بڑا مقصد یہی تھا کہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد یاد رکھا جائے،مبصرین آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں شامل کریں۔

شاہین شاہ آفریدی کو ٹو ڈبلیوز کی کہانی سناتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز  میں مسابقت ضروری ہے، میں وقار یونس کے رن اپ سے بہت متاثر تھا، ان کی اسپیڈ سے دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بیٹسمین ڈرتے تھے، کئی بار دونوں نے ایک دوسرے کی قابلیت پر اعتماد کرکے میچ کا پانسہ پلٹا۔

وہاب ریاض کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ میں مشکل وقت میں خود کو چیلنج کرتا تھا، پیسر کو میچ کی صورتحال کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا چاہیے، اچھا فاسٹ باؤلر اپنی صلاحیتوں پر اعتبار کرتے ہوئے اپنی فیلڈنگ خود سیٹ کرنے کا ہنر جانتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer