خان شہزاد: رمضان المبارک میں شہریوں کو سستے داموں اور میعاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کا معاملہ، چیرمین پرائس کنٹرول نے رمضان المبارک میں تاجروں کو سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عملد درآمد کی ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: مالی بجٹ19-2018 پر اردو بازار کے تاجروں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا
سٹی 42 نیوز ذرائع کے چیرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان نے کہا کہ اکبری منڈی اور اوپن مارکیٹ کے اشیائے خورونوش کے تاجر سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل درآمد کریں اور سرکاری نرخنامہ سے ہٹ کر بھی اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے روزہ داروں کو سستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کریں۔
میاں عثمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی رمضان المبارک میں دن رات کام کرے گی اور شہریوں کو گراں فروشوں سے نجات دلایئں گے۔