جنید ریاض :لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سیکنڈ اینول امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔
پہلےروزمجموعی طورپر6مضامین کےامتحان ہونگے،مارننگ شفٹ میں ایجوکیشن ، القرآن اور جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائینگ مضامین کاامتحان ہوگا،دوسری شفٹ میں تاریخ پاکستان ، تاریخ اسلام اور غذا اور غذائیت کا امتحان ہوگا۔
میٹرک سیکنڈ اینول امتحان میں 91 سینٹرز بنائے گئے،38سنٹر طالبات اور 51 سنٹر طلبا اور 2 سنٹر جیل کیلئےبنائے گئے،میٹرک سیکنڈ اینول میں 55 ہزار 183 طلباو طالبات امتحان دے رہے ہیں،امتحانی سنٹرز میں تقریباً 983 سپروائزر سٹاف اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔