سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
آج بدھ کی رات موسم کی صورتحال یہ ہو گی کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔میٹ ڈیپارٹمنٹ کے آج بدھ کے روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
کل جمعرات کے روز موسم کی صورتحال یہ ہو گی کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے ۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ چھاۓ رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔ تاہم جنوب مشرقی /ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔