ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی کی بہن کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دونوں بلاک کر دیئے گئے

Aleema Khan, Pakport blocked, National Identity card blocked
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بانی کی بہن کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دونوں بلاک کر دیئے گئے۔

بانی کی بہن علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بلاک کرنے کی وجہ حکومت کی کوئی کارروائی نہیں بلکہ خود علیمہ خان کا انتہائی عجب رویہ ہے۔ انہیں انسداد دہشتگردی عدالت نے بار ہا طلب کیا، وہ نہیں آئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری نکالے، کئی مرتبہ وارنٹ گرفتاری نکالنے کے بعد آخر عدالت نے ملزمہ کے مسلسل عدم تعاون اور نافرمانی کے سبب ملزمہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دونوں بلاک کرنے کا حکم صادر کر دیا۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  میں علیمہ خان  26 نومبر کو تشدد کے مقدمہ میں ملزمہ ہیں۔ ان کو بار بار طلب کرنے کے بعد ان کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت کے جج نے وارننگ دی تھی کہ علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہوئی تو اس کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیئے جائیں گے۔ علیمہ خان تب بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوئی تو  عدالت نے اپنا فیصلہ صادر کر دیا۔ اور  ملزمہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیئے۔۔

پاسپورٹ افس  اور نادرہ حکام نے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے بعد  عدالتی حکم کی تعمیل کی رپورٹ عدالت مین پیش کر دی ہے۔