ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردیوں کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ؛ محکمہ ریلوے کی پرانے ٹائم ٹیبل پر ٹرینیں چلانے کی ہدایت

سردیوں کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ؛ محکمہ ریلوے کی پرانے ٹائم ٹیبل پر ٹرینیں چلانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ ریلوے نے اپنا ہی جاری کردہ سردیوں کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا۔ 

محکمہ ریلوے نے نئے ٹائم ٹیبل کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کو پرانے ٹائم ٹیبل پر ٹرینیں چلانے کی ہدایت کردی گئی ۔ 

 محکمہ ریلوے کے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد محکمہ ریلوئے نے نئے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر کے پچھلا ٹائم ٹیبل اپریل تا اکتوبر کو دوبارہ بحال کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ کی پابندیاں/سگنل پوزیشن میں بہتری تک موسم سرما کا ٹائم ٹیبل التواء میں رہے گا۔