ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن

تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں  (سر کاری اور پرائیوٹ) میں ہفتے کی چھٹی ہوگی یا نہیں اس حوالے سے سوشل  میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے جس پر تاحال محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے، جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ’ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے بشمول سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز (پبلک اور پرائیویٹ) ہر ہفتہ کو طلباء کے لیے بند رہیں گے۔
 تاہم، تدریسی اور انتظامی عملہ متعلقہ اداروں کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، صرف متبادل ہفتہ کو چھٹی کرے گا۔

3. تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب  کچھ تعلیمی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ ’ہائر ایجوکیشن کا نوٹی فکیشن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاری نہیں کر سکتا، کالجز اور یونیورسٹیز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں‘۔

قبل ازیں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ہوگی، تاہم محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اس حواکے سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔