سٹی42: سموگ کے نرغے میں آکر باغوں کا شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، بارش کے حوالے سے کوئی امکان موجود نہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جسے باغوں کا شہر کہا جاتا ہے اب بے تحاشا آلودگی اور سموگ کی وجہ سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آچکا ہے۔ آلودگی اور سموگ کے باعث لاہور کی فضا بُرے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے جو کہ شہریوں کی صحت کے لیے منفی ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین نے آلودگی اور سموگ سے بچائو کے لیے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایات کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی تک بارش کے حوالے سے کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ لاہور کا موسم خشک اور فضا میں خنکی محسوس کی جا رہی جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 تک جائے گا۔
لاہور کا اے کیو ائی 166 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مختلف علاقوں جیسے یو ایس قونصلیٹ میں 307، فیز میں 8، ڈی ایچ اے میں 301، انارکلی بازار میں 188، جوہر ٹاون میں 185، کوٹ لکھپت میں 169 جبکہ کینال میں 165 اے کیو ائی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔