ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سمری بھجوادی گئی ہے ۔ جسٹس اطہر من اللہ کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے یکم نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل یکم نومبر کو ہوگا۔اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے سینیئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کے نام پر زیر غور ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن کی سفارش کا جائزہ لینے کے بعد پارلیمانی کمیٹی تعیناتی کی حتمی منظوری دے گی۔