قومی کمیشن برائے مینارٹیز ایکٹ 2020 کا مسودہ منظور

Law Minister Punjab
کیپشن: Law Minister Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) کابینہ کمیٹی قانون نے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے قومی کمیشن برائے مینارٹیز ایکٹ 2020 کا مسودہ منظور کرلیا، آن لائن ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 75 واں اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کے 12 امور پرغور و خوض کیا گیا، کمیٹی نے متعدد قانونی تجاویز اور مسودات کی منظوری دی، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ ممبر کے لیے شہزاد اعظم خان، پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی او کے لیے ڈاکٹر عثمان لاشاری کی نامزدگی کی تجویز مشروط طور پر منظور کی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں حیوانات کے بہتر تحفظ کے لیے پنجاب اینیمل ہیلتھ رولز 2021، نایاب پرندوں کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف پروٹیکشن پریزرویشن کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ ترمیمی ایکٹ 2007 کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے، کابینہ کمیٹی میں صنعتی اور رہائشی سرکاری زمینوں پر کنورشن فیس کے نفاذ کی تجویز کو بھی منظور کیا گیا ہے، اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer