مولانا وزیراعظم کے استعفیٰ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، وزیر اطلاعات کا دعویٰ

مولانا وزیراعظم کے استعفیٰ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، وزیر اطلاعات کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے دعوی کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، آزادی مارچ کا مقصد کشمیر کے ایشو سے توجہ ہٹانا ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ اپنی اپنی ملیشیاء بنا کرحکومت پرچڑھ دوڑے، مولانا فضل الرحمان کی لاشوں پر سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت مودی لابی کام کررہی ہے، آزادی مارچ کا مقصد کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی کام ہوا تو قانون اپنا راستہ بنانا خود جانتا ہے، ملک میں انتشار نہیں چاہتے۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تاجروں کی ہڑتال ان لوگوں کا مسئلہ ہے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے، معاملات ہڑتال سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے۔