ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا معطل اساتذہ کو بحال کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کا معطل اساتذہ کو بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن  نے تمام اضلاع میں معطل سینکڑوں اساتذہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سی ای اوز سے ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کی ریکارڈ مانگ لیا ہے جس میں اساتذہ کی تعداد کے ساتھ انکے معطل ہونے کی وجوہات بھی بتائی جائیں گی, پنجاب بھر کی اتھارٹیز 31 اکتوبر تک معطل شدہ اساتذہ کی تفصیلات فراہم کریں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلات کی فراہمی کے بعد تمام اساتذہ کو انکوائری کے بعد سکولوں میں تعینات کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مئی 2019 کے بعد سے سینکڑوں اساتذہ معمولی غلطی کے باعث ڈسپوزل پر ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer